جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلے ریپبلکن مباحثے میں حصہ نہ لینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ریپبلکن مباحثے میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے ہونے والے ریپبلکن کے پہلے پرائمری مباحثے میں حصہ نہیں لوں گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ عوام پہلے ہی مجھے جانتے ہیں کہ میں کون ہوں، اس لیے مباحثے میں حصہ نہیں لے رہا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک مشیر کا کہنا ہے کہ سابق صدر بعد میں ہونے والے مباحثوں میں حصہ لینے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والے سی بی سی پول میں ٹرمپ کو 62 جب کہ ان کے قریبی حریف اور فلوریڈا کے گورنر ڈی سینٹسٹ کو 16 اور دیگر امیدواران کو 10 فیصد حمایت حاصل رہی تھی جس کے بعد انہوں نے یہ اعلان کیا۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں