تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں تاہم مذاکرات کا انحصار خود ایران پر ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس وقت سخت بے چینی کے دور سے گزر رہا ہے اور اسے اپنی بقاء کی فکر دامن گیر ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی قیادت اپنی اور ایران کی بہ حیثیت ایک ملک کے بقاء کی کوشش کررہی ہے، ہم نے ایران کے ساتھ کیا معاملہ کرنا ہے اس کا انحصار ایرانی لیڈروں پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا فیصلہ ہم نہیں بلکہ ایرانی کریں گے، میں آج بھی ایران کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کے لیے تیار ہوں مگر ایرانی رہنماؤں کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات ہوسکتی ہے، یہاں سب کچھ ممکن ہے اور ایران سے اب بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ مئی میں امریکی صدر نے ایران کے ساتھ 2015ء میں طے پائے معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

امریکا ایران پر جوہری اور متنازع میزائل سازی کی سرگرمیوں کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مداخلت اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کرتا ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران سے مذاکرات اور ایرانی صدر حسن روحانی سے غیرمشروط ملاقات کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں تاہم ایرانی صدر نے امریکا سے مذاکرات کے امکان کو رد کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -