واشنگٹن(28 نومبر 2025): امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ دم توڑ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حکام سے غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق تفصیلی بات کی ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز حملے میں زخمی خاتون اہلکار دم توڑ گئی اور دوسرا شدید زخمی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا دوسرا زخمی نیشنل گارڈ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے، نیشنل گارڈز پر حملہ کرنے والے کی حالت تشویشناک ہے، ہمارے سیکیورٹی اہلکار ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا میں غیرقانونی طور پر آنے والے مشکلات پیدا کرتے ہیں، انہوں نےحملے کے بعد دم توڑنے والی نیشنل گارڈ خاتون اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ 20 سالہ سارہ بیک اسٹروم کو گھات لگا کر ایک افغان شہری نے نشانہ بنایا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جس وقت بائیڈن دور میں امیگریشن جانچ میں خامیاں سامنے آگئی ہیں۔
وائٹ ہاؤس فائرنگ، دونوں نیشنل گارڈز کی حالت تشویشناک، حملہ آور بھی زیرِعلاج
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس دنیا کی بہترین فوج اور دفاعی آلات ہیں اور وینزویلا کو حد میں رکھنے کے لیے جلد اقدامات شروع کریں گے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس دنیا کی مضبوط فوج اور دفاعی آلات ہیں، امریکا کے بی 2 طیاروں نے 37 گھنٹے پرواز کی اور ہدف کو نشانہ بنایا، بی 2 طیاروں کے پائلٹس سے ملاقات کی یہ پائلٹس ٹام کروز کی طرح تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ کے بعد ایک مشتبہ شخص رحمان اللّٰہ کو حراست میں لیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


