امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نائب صدر جےڈی وینس مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں جائیں گے۔
ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد ٹاکس کے دوسرے مرحلے کے لیے امریکا کی ایڈوانس ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے جب کہ وفد کی قیادت کون کرے گا اس کا اعلان نہیں ہوا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اے بی سی نیوز کو بتایا ہے کہ اعلیٰ حکام کے مشورہ کے باوجود کہ وینس پاکستان نہیں جائیں گے۔
اے ایف پی کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان میں ایران کے ساتھ نئے مذاکرات کے لیے امریکی وفد کی قیادت نہیں کریں گے۔
ٹرمپ نے جے ڈی وینس کے دورہ نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ "یہ صرف سیکورٹی کی وجہ سے ہے”
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے نمائندے کل پاکستان جا رہے ہیں اور امریکی مذاکراتی وفد کل شام اسلام آباد میں ہو گا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ایران نے ڈیل قبول نہ کی تو اس کا ہر پاور پلانٹ اور پل تباہ کر دیں گے اب کوئی نرمی نہیں ہو گی ایران جلد اور آسانی سے گھٹنے ٹیک دے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل نہ ہوئی تو وہ کام کروں گا جو 47 سال میں کوئی امریکی صدر نہ کر سکا، ایران کی کلنگ مشین کے خاتمے کا اب وقت آ گیا ہے ایران کو ایک انتہائی منصفانہ اور معقول ڈیل کی پیشکش کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


