تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ایران پابندیوں کے تناظر میں مذاکرات کا مطالبہ کرسکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے تناظر میں مذاکرات کا مطالبہ کرسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیلجیئم کے دار الحکومت برسلز میں منعقد نیٹو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نیٹو کی جانب سے دو روزہ ہنگامی اجلاس ہوا جس کا آج آخری روز تھا جہاں امریکی صدر نے خطاب کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ تہران حکومت خود پر عائد اقتصادی پابندیوں کے تناظر میں مذاکرات کا مطالبہ کر سکتی ہے۔


ایران جوہری ڈیل سے دستبرداری کے بعد امریکا اپنی نئی پالیسی کا اعلان کل کرے گا


ان کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو میں شامل رکن ممالک کی جانب سے یہ اتفاق کیا گیا ہے کہ تنظیم کے دفاعی اخراجات میں اضافہ کیا جائے گا، جلد اس فیصلے کو عملی شکل دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں نیٹو کانفرنس کے خاتمے پر امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو امریکا کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ دو روزہ سمٹ کے بعد نیٹو زیادہ مضبوط اتحاد بن کر ابھرا ہے۔


جوہری ڈیل کی خاطر ایران کو مراعات دی جائیں گی: یورپی ممالک کا عزم


جیمز میٹس کا مزید کہنا تھا کہ اس اجلاس کی کامیابی کا سہرا اتحادی ممالک کی متعارف کردہ اصلاحات کے سر جاتا ہے جو ان ممالک نے مشترکہ دفاع کے لیے کی ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر آسکتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -