منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

’ایران سے بات نہیں ہو رہی، آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے تمام بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ کر دیا۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر نے لکھا کہ ایران سےکوئی بات چیت نہیں ہو رہی اور نہ مذاکرات طے ہیں.

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی برقرار ہے اور آبنائےہرمز کھلی ہے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی معمول کے مطابق جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے تمام بارودی سرنگیں صاف کر دی ہیں۔

ایران

نائب ایرانی وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی کا ٹرمپ کی آبنائے ہرمز سے متعلق پوسٹ پر ردعمل آگیا۔

نائب ایرانی وزیرخارجہ نے ردعمل میں کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق سوشل میڈیا پر لکھا ٹرمپ کا وہم جلد دور ہو جائے گا، ٹرمپ کا وہم ختم ہو گا یا ہم اسےختم کریں گے۔

ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دے کر نیا نقشہ شیئر کر دیا۔

صدر ٹرمپ نےٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا نقشہ شیئر کیا جس پر ’’نیا امریکی علاقہ‘‘ درج ہے۔ نقشے کی تصویر میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کے گرد ایک دائرہ شامل ہے جو خلیج عرب کے داخلی راستے پر ایران اور عمان کے درمیان واقع ہے، اس علاقے پر "نیو یو ایس ٹیریٹری” کے الفاظ دکھائے گئے ہیں۔

صدر کی سوشل پوسٹ ایک دن بعد سامنے آئی جب انہوں نے کہا کہ آبنائے کو امریکی علاقہ قرار دینا ایک "بہت اچھا خیال” تھا۔

اوول آفس میں صحافیوں نے جب ان سے پوچھا کہ پچھلے ہفتے ان کا کیا مطلب تھا جب انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی آبنائے کو امریکی علاقہ قرار دیں گے تو ٹرمپ نے کہا کہ”میرا مطلب ہے کہ ہم اسے کنٹرول کرتے ہیں،”

صدر نے مزید کہا کہ "ہم اسے ناکہ بندی کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں، اور مجھے اسے ایک علاقہ قرار دینے کا خیال پسند ہے۔”

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں