ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

ہمیں ضرورت نہیں! ٹرمپ نے برطانیہ کو صاف انکار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے لیے امریکا کو برطانیہ کے طیارہ بردار بحری جہازوں کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ انہیں ایران کے ساتھ جاری جنگ کے درمیان مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کرنے کے لیے برطانیہ کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ پوسٹ برطانیہ کی وزارت دفاع کے اس بیان کے بعد کی گئی جس میں کہا گیا کہ اس کے دو فلیگ شپ طیارہ بردار بحری جہاز، ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز میں سے ایک کو "اعلیٰ تیاری” پر رکھا گیا ہے۔

برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیدی

ٹرمپ نے لکھا کہ ’’برطانیہ، ہمارا ایک وقت کا عظیم اتحادی، شاید ان سب میں سب سے بڑا ہے آخر کار مشرق وسطیٰ میں دو طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے پر سنجیدگی سے سوچ رہا ہےیہ ٹھیک ہے مگر پرائم منسٹر اسٹارمر، ہمیں ان کی مزید ضرورت نہیں ہے لیکن ہم یاد رکھیں گے۔ ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے جو ہم جیتنے کے بعد جنگوں میں شامل ہوں!”

یہ پوسٹ، برطانیہ کو "ایک زمانے کے عظیم اتحادی” کے طور پر حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان گہری ہوتی دراڑ کی نشاندہی کرتی ہے جو کہ ٹرمپ کے گزشتہ سال اقتدار میں واپس آنے کے بعد سے ابھری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں