منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ہم ہی جیتیں گے، صدر ٹرمپ اپنی ضد پر قائم

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی انتخابات کو ایک ہفتہ گزر گیا لیکن نومنتخب صدر کاسرکاری سطح پراعلان نہیں ہوسکا تاہم صدر ٹرمپ بدستور ضد پر قائم ہے کہ میں ہی جیتوں گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیتنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم بہت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، نتائج اگلے ہفتے آنا شروع ہوں گے، ہم ہی جیتیں گےاور امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔

- Advertisement -

ڈونلڈٹرمپ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ لوگ جانناچاہتےہیں کہ میرے متعلق حالیہ صدارتی پولز اتنے غلط کیوں تھے ، کیونکہ وہ مین اسٹریم میڈیا کی اکثریت کی طرح جعلی تھے، بحیثیت صدر72ملین ووٹ حاصل کیے،جوتاریخ میں سب سےزیادہ ہیں، پنسلوینیا،مشی گن میں ریپبلکن مبصرین کو کام کی اجازت نہیں دی گئی، دونوں ریاستوں میں ہزاروں جعلی ووٹ گنےگئے ، اگرایسانہ ہوتاتومیں دونوں ریاستوں میں باآسانی جیت جاتا۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی ہمواراندازمیں ہوگی اور ٹرمپ کی دوسری انتظامیہ کے لیے ہی ہوگی، دنیا دیکھ رہی ہے ہمارا آئینی طریقہ ہے، ووٹوں کی گنتی ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے 279 الیکٹورل ووٹ لے کر ٹرمپ کو شکست دے دی، ٹرمپ نے 214 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تاہم کئی ریاستوں میں ابھی بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں