ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

‌ٹرمپ نے ایلین کے ساتھ چہل قدمی کرنے کی تصویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر نے ایلین کے ساتھ چہل قدمی کرنے کی تصویر شیئر کردی اور لکھا "ایک دلچسپ مہمان کے ساتھ ایک شاندار ملاقات ہوئی”۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے منفرد انداز سے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا، صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک انتہائی غیر معمولی اور حیران کن تصویر شیئر کی۔

جس میں وہ ایک ایلین (خلائی مخلوق) کے ساتھ دوستانہ ماحول میں چہل قدمی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصویر دراصل حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

تاہم امریکی صدر نے اس ڈیجیٹل تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا "ایک دلچسپ مہمان کے ساتھ ایک شاندار ملاقات ہوئی”۔

صدر ٹرمپ کی اس پوسٹ کے سامنے آتے ہی انٹرنیٹ صارفین اور عالمی میڈیا کی توجہ فوری طور پر اس جانب مبذول ہو گئی ہے۔

لوگ اس تصویر پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں یہ تصویر اس وقت وائرل ٹرینڈ بن چکی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں