تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

ٹرمپ کی نئی منطق، شام کی مدد پر امریکا کی روس پرپابندیاں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے بل پر دستخط کردیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے حوالے کانگریس نے بل منظور کیا تھا جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دستخط کردیے ہیں۔

امریکی کانگریس نے بل میں تجویز کی ہے کہ صدارتی انتخاب میں روس نے مبینہ مداخلت کی جائیں جبکہ بل میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے شام میں دہشت گردوں کی حمایت جاری ہے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق امریکی صدر نے کانگریس کے بل پر دستخط کردیے تاہم کانگریس نے بل میں شق شامل کی ہے کہ اگر امریکی صدر بھی روس پر عائد کی جانے والی پابندیوں میں نرمی کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

کانگریس کی جانب سے روس پر پابندیوں کے حوالے سے منظور کیے جانے والے بل میں توانائی اور دفاع کے شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اسی بل میں ایران اور شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں سے بھاری اکثریت سے منظور ہونے والے اس بل پر ٹرمپ کے دستخط کے بعد اسے قانون کا درجہ حاصل ہوجائے گا۔

دوسری جانب روس نے بل کی منظوری پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ملک سے 775 سفارتی اہلکاروں کو فوری نکل جانے کی ہدایت کی تھی تاہم اب اس پر دستخط ہونے کے بعد امریکا اور روس کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

Comments

- Advertisement -