تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکی صدر کے تارکین وطن اور 7 مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن اور 7مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط کردیئے ہیں، ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو آرڈر کا مقصد شدت پسندوں کو امریکا سے دور رکھنا ہے اور امریکی فوج کی تعمیر نو ہے۔

تفصیلات کے مطابق پینٹاگون میں وزیر دفاع جمیز میٹس کی تقریب حلف برادری کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے، صدر نے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر کا مقصد شدت پسندوں کو امریکا سے دور رکھنا ہے۔

pruimp-post

ایگزیکٹو آرڈر کے تحت 5ہزار سیکیورٹی اہلکار بھرتی کیے جائیں گے، غیرقانونی تارکین وطن اور جرائم پیشہ افراد کو ملک بدر کیا جائیگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ انتہاپسندوں کو روکنے کیلئے جانچ پڑتال کے عمل کو سخت کیا جارہا ہے، ہم انتہا پسندوں کو یہاں دیکھنا نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے ملک میں داخل نہ ہوسکیں، یہ انتہا پسند بیرون ملک لڑنے والے ہمارے فوجیوں کیلئے خطرہ ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم صرف ان افراد کو امریکہ آنے دیں گے، جو امریکہ اور اس کے عوام سے محبت کرتے ہوں۔

صدر ٹرمپ نے فوج کی تنظیمِ نو کے لیے ایک اور ایگزیکٹو حکمنامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت نئے جہاز اور بحری جہاز، تیار کرنے کے منصوبے تیار کیے جائیں گے اور اس کے علاوہ فوج کو نئے وسائل، آلات فراہم کیے جائیں گے۔

حکم نامے کے مطابق شامی پناہ گزینوں پر غیر معینہ مدت تک پابندی لگائی گئی ہے، ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ ، سوڈان،شام اور یمن کے افراد کے ویزا، اجرا پر بھی 30 دن کی پابندی ہوگی۔


مزید پڑھیں : ٹرمپ کا سات مسلمان ممالک کے ویزا پر پابندی کا اعلان


خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 مسلم ممالک کو ویزا جاری کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 7 خطرناک مسلم شام، عراق، ایران، لیبیا، یمن، سوڈان اور صومالیہ کے افراد بآسانی امریکا میں داخل ہوجاتے ہیں اوریہاں پناہ گزین کی زندگی بسر کرتے ہیں ، ان افراد سے امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، اس کے حکم نامے پر وہ جلد دستخط کریں گے۔

Comments

- Advertisement -