واشنگٹن(25 ستمبر2025): امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں سزائے موت کے نفاذ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔
رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے ایک اعلان پر دستخط کر دیے ہیں جس میں واشنگٹن ڈی سی کے بعض مقدمات میں سزائے موت پر عمل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے سزائے موت جرائم روکنے کا انتہائی طاقتور اقدام ہے،اٹارنی جنرل پام بانڈی نے کہا کہ ملک بھر میں سزائے موت دوبارہ لاگو کریں گے۔
یاد رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے انیس سو باہتر میں واشنگٹن ڈی سی میں سزائے موت ختم کردی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


