تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

یورپ کو امریکا سے مزید فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کی بڑی ٹیکنالوجی فرم گوگل پر یورپی یونین کے بھاری جرمانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کو امریکا سے مزید فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ یورپی یونین نے ہماری بڑی کمپنیوں میں سے ایک گوگل پر پانچ ارب ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا ہے، انہوں نے حقیقی معنوں میں امریکا سے فائدہ اُٹھایا ہے لیکن یہ معاملہ اب زیادہ دیر نہیں چلے گا۔

یورپی یونین نے چند روز قبل گوگل پر اس کے اینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم کی خلاف ورزیوں پر ریکارڈ چار ارب تیس کروڑ یورو (پانچ ارب ڈالرز) جرمانہ عائد کیا ہے۔

یورپی کمیشن کی مسابقتی کمشنر مارگریتھ ویسٹاگر نے برسلز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ گوگل نے تین بنیادی شعبوں میں اینڈرائیڈ مارکیٹ کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے، گوگل اپنے سرچ انجن اور کروم ایپلی کیشنز کو ایک آپریٹنگ سسٹم میں مجتمع کررہی ہے اور اس نے مبینہ طور پر موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کو ایسی ڈیوائسز کی تیاری سے روک دیا ہے جن کے ذریعے اینڈرائیڈ کے مختلف ورژنز کو چلایا جاسکتا ہے۔

یورپی کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ گوگل نے ایسا کوئی قابل اعتبار ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا ہے جس سے یہ پتا چلتا ہو کہ اینڈرائیڈ فنی نقائص سے متاثر ہوگا یا ایپلی کیشنز کی سپورٹ میں ناکام رہے گا۔

یورپی یونین نے گزشتہ سال گوگل پر دو ارب ستر کروڑ ڈالرز جرمانہ عائد کیا تھا یہ اس کی آن لائن خریداری خدمات کے تلاش کے نتائج میں ردو بدل پر کیا گیا تھا گوگل نے اس کے خلاف بھی اپیل دائر کی تھی مگر اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -