اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

امریکا کے پاس دنیا کے دو بڑے ملکوں سے زیادہ تیل موجود ہے، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس دنیا کے دو بڑے ملکوں سے زیادہ تیل موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ دنیا بھر سے خالی بحری جہازوں کی بڑی تعداد کی امریکا آمد جاری ہے، جہاز یہاں سے بہترین معیار کا تیل اور گیس بھرنے کے لیے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے منتظر ہیں یہاں آپ کا کام بغیر تاخیر کے مکمل ہوگا۔

یہ پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات کے لیے مضبوط ٹیم بھیجی گئی ہے، ٹرمپ

اس سے قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جے ڈی کے کندھوں پر ایک بڑی ذمہ داری ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات سے صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران فوجی طور پر شکست کھا چکا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ عالمی تیل کی ترسیل کے لیے اہم ترین راستہ، آبنائے ہرمز، جلد ہی دوبارہ کھل جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے کہ یہ راستہ کھلے، چاہے اس میں ایران کا تعاون حاصل ہو یا نہ ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں