تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشگنٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی وزیر اعظم تھریسامے سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا، دونوں رہنماؤں نے ایران کے جوہرے معاہدے اور شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مکمل روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی صدر نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے عالمی قوتوں کے مشترکہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا جبکہ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ٹرمپ اور تھریسامے نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور شمالی کورین رہنما کم جانگ ان سے گفتگو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: 12 مئی کوایران نیوکلیئرڈیل سےمتعلق اہم اعلان کروں گا‘ ڈونلڈ ٹرمپ

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر سخت عالمی پابندیاں عائد کی گئی تھیں جبکہ ایران نے جوہری پروگرام کو شفاف اور محدود رکھنے کی یقین دہائی کرائی تھی۔

خیال رہے کہ عالمی قوتوں اور ایران کے درمیان 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے کی تجدید کے لیے ٹرمپ کو 12 مئی سے قبل فیصلہ کرنا ہے، ٹرمپ پہلے ہی معاہدے سے علیحدگی کا عندیہ دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فرانسیسی صدر میکرون نے ٹرمپ سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے ٹرمپ کو جوہری معاہدہ ختم نہ کرنے کا کہا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

Comments

- Advertisement -