تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکول ٹیچرز کومسلح کرنے کی تجویز دے دی

واشنگٹن : دنیا کو تخفیف اسلحہ کا درس دینے والے ملک امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکول ٹیچروں کوجدید اسلحہ سے لیس کرنے کی تجویز دے ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے اسکول میں سابق طالب علم کی فائرنگ سے ہلاک ہو نے والے بچوں کے والدین اور زخمی ہونے والے بچوں سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ٹرمپ نے واقعے کی پرزور مذمت کی اور ہلاک طلبا کے والدین سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا بندوق کلچر کےفروغ کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگراساتذہ جدید اسلحہ سے لیس ہونگے تو مستقبل میں فلوریڈا ہائی اسکول جیسے سانحات رونما نہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلحہ قوانین کےحوالے سے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن گن رائٹز کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کی ان کی جماعت مکمل حمایت کرے گی ۔


فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک


خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 15 جنوری کو فلوریڈا کے ہائی اسکول میں 19 سالہ حملہ آور نے اسکول کے اندر گھستے ہی فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

فائرنگ کے واقعے کے خلاف طلبا وطالبات وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجاََ لیٹے رہے اور ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف ’شیم آن یو‘ کے نعرے لگائے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -