تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ٹرمپ کے حمایتی کو سیاہ فام شخص کو مکا مارنا مہنگا پڑگیا

کیرولائینا : امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران ایک جیالے کے جانب سے ریلی کے دوران سیاہ فام شخص کو مکا مارنے پرعدالتی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صدارتی مہم کے دوران شمالی کیرولائینا ٹرمپ کے جلسے میں ایک 78 سالہ شخص نے ایک سیاہ فام لڑکے کو زور دار مکا رسید کیا تھا اور سیکورٹی اہلکاروں نے اس وقت بھی سیاہ فام شخص کو جلسے سے نکالا جبکہ حملہ کرنے والے کو کچھ نہ کہا تاہم اب حملہ کرنے کے الزام میں اسے عدالتی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

man

حملے کے وقت جان میک گرا نامی شخص نے کہا تھا کہ اگر آئندہ ٹرمپ کے جلسے میں نظر آئے تو قتل کر دیئے جاؤ گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے حملہ کرنے والے یہ بھی کہا کہ ہمیں کیا معلوم یہ کون ہے یہ کوئی دہشت گرد بھی ہوسکتا ہے۔

جان میک گرا حملہ آور حملے کا ہدف بننے والے جونز کا کہنا ہے کہ سیڑھیوں پر سے گزر رہے تھے کہ اچانک ایک سفید فام شخص نے ان پر حملہ کیا۔ جونز اس واقعہ پر اب جان میک گرا کو حملہ کرنے کے الزام میں عدالتی کاروائی کا سامنا ہے۔

trump-1

تاہم عدالتی کاروائی کے دوران میک گرا نے جونز سے معافی مانگی اور کہا کہ وہ ٹرمپ کے جذباتی حمایتی ہیں اس واقعہ کا رنگ نسل یا تعصب سے کوئی تعلق نہیں۔

Comments

- Advertisement -