میامی : نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی تاریخی جیت پر امریکی صدر ٹرمپ نے بڑا یوٹرن لے لیا اور کہا سیاسی اختلافات کے باوجود وہ نیویارک کی بہتری کے لیے تعاون پر تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
میامی میں اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ "ایک کمیونسٹ نیویارک میں کیسے کام کرتا ہے، ہم ان کی مدد کریں گے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ نیویارک کامیاب ہو۔”
امریکی صدر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ نیویارک سٹی نے اپنی خودمختاری کھو دی ہے اور اب ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن چکا ہے۔
انھوں نے خبردار کیا "اگر ممدانی تعاون نہیں کریں گے تو بڑا نقصان اٹھائیں گے، کامیابی کے لیے واشنگٹن کا احترام ضروری ہے۔”
مزید پڑھیں : ظہران ممدانی کا میئر بننے کے بعد ٹرمپ کے خلاف پہلا بیان
ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ نیویارک کے شہری ممدانی کے کمیونسٹ نظریات سے بچنے کے لیے فلوریڈا منتقل ہو جائیں گے اور اب میامی نیویارک سے آنے والے افراد کے لیے پناہ گاہ بن جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود وہ نیویارک کی بہتری کے لیے تعاون پر تیار ہیں۔


