اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

ٹرمپ اور پوپ لیو کے درمیان جاری لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(15 اپریل 2026): کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم اور امریکی صدر کے درمیان جاری لفظی جنگ میں مزید شدت آ گئی ہے۔

منگل کو اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ‘تروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے لکھا کیا کوئی براہ کرم پوپ لیو کو بتائے گا کہ ایران نے گزشتہ دو ماہ میں کم از کم 42 ہزار بے گناہ اور مکمل طور پر نہتے مظاہرین کو قتل کیا ہے، اور یہ کہ ایران کے پاس جوہری بم کا ہونا قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو چہارم پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے ہی عوام کے خلاف ایرانی مظالم سے لاعلم ہیں۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اتوار کو ٹرمپ نے پوپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایسا پوپ نہیں چاہتے جو امریکی صدر پر تنقید کرے۔

یاد رہے کہ پوپ لیو چہارم نے ایران تنازع کے حل کے لیے جنگ بندی اور مذاکرات کی اپیل کی تھی، جبکہ ٹرمپ نے ایران اور وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں پر تنقید کرنے پر پوپ کو شدید نشانہ بنایا۔

دوسری جانب پوپ لیو نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ جنگ کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور ریاستوں کے درمیان مسائل کے منصفانہ حل کے لیے امن، مذاکرات اور کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

کشیدگی اس وقت مزید بڑھی جب اتوار کو صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک ایسی تصویر پوسٹ کی جو آرٹیفیشل انٹیلی سے تیار کی گئی تھی اور اور اس میں وہ مبینہ طور پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی مشابہت میں نظر آ رہے تھے۔ اس تصویر پر مذہبی رہنماؤں اور ڈیموکریٹک قانون سازوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، جبکہ ویٹیکن نے اسے "انتہائی توہین آمیز” قرار دیا۔

قدامت پسند مسیحی مبصر میگن بیشم نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک "خوفناک توہین” ہے اور وہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ صدر نے ایسا کیوں کیا۔

تاہم تنقید کے بعد ٹرمپ نے وہ تصویر حذف کر دی اور میڈیا کو بتایا کہ ان کا ارادہ خود کو ایک ‘ڈاکٹر’ کے روپ میں دکھانا تھا جو ریڈ کراس کے کارکن کے طور پر لوگوں کا علاج کر رہا ہو۔

انہوں نے خبر رساں اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف "فیک نیوز” ہی اس تصویر کا غلط مطلب نکال سکتی ہے، جبکہ وہ حقیقت میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں