The news is by your side.

Advertisement

جنگ کی صورت میں ایران کو نیست و نابود کردیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اُسے نیست و نابود کردیں گے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’امریکا جنگ نہیں چاہتا تاہم اگر ایران نے تصادم یا جارہیت کرنے کی کوشش کی تو اُسے نیست و نابود کردیں گے‘‘۔

ایران پر حملہ نہ کرنے کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے سیکیورٹی حکام نے بریفنگ دی کہ حملے کے نتیجے میں 150 سے زائد بے گناہ شہری ہلاک ہوسکتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے بے گناہ لوگوں کی ہلاکت پسند نہیں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ اقدام غیر اخلاقی و غیر انسانی ہوتا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ اور بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ، ایرانی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے امریکی ڈرون گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، ایک روز قبل ٹرمپ نے ایران پر حملے کا حکم دے کر واپس لیا جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔

امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں بحری بیڑے اور 1500 فوجی تعینات کر رکھے ہیں جبکہ مزید ایک ہزار اہلکاروں کو بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا تھا کہ امریکی ڈرون گرائے جانے کے بعد ٹرمپ نے ایران پر حملے کا حکم دیا تھا لیکن حملے کا فیصلہ اچانک واپس لے لیا۔

امریکی اخبار کا کہنا تھا امریکی طیارے فضاؤں میں آگئےتھے اور بحری جہازوں نے پوزیشن لےلی تھی تاہم آپریشن کے آغاز سے چندگھنٹے قبل ہی صدرٹرمپ نے حملے کا فیصلہ اچانک واپس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکی ڈرون گرا کر بہت بڑی غلطی کی، ٹرمپ کا ردعمل

اس سے قبل ایران کی جانب سے امریکی ڈرون گرائے جانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نے امریکی ڈرون گرا کر بہت بڑی غلطی کی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں