اشتہار

ٹرمپ کا ’تیسری دنیا کے ممالک‘ پر امریکا کے دروازے بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (28 نومبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری دنیا کے ممالک (تھرڈ ورلڈ کنٹری) پر امریکا کے دروازے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ تیسری دنیا کے ممالک سے ہجرت مستقل روک دوں گا، سابق صدر جوبائیڈن دور میں آنے والے لاکھوں غیر قانونی افراد کو نکالیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں غیر ملکیوں کی تعداد ساڑھے 5 کروڑ ہو چکی ہے، مہاجرین کی بڑی تعداد امریکیوں کے ٹیکس پر پل رہی ہے، ان کا بوجھ سماجی نظام کو متاثر کر رہا ہے۔

’اسکول کا نظام ٹھپ اور جرائم بڑھ رہے ہیں جبکہ اسپتال بھرے پڑے ہیں۔ الہان عمر خود غیر قانونی طور پر آئیں اور شکایت کرتی ہیں۔‘

واضح رہے کہ امریکی صدر نے نہ کسی ملک کا نام لیا اور نہ یہ بتایا کہ ان کی نظر میں تیسری دنیا کے ممالک کون سے ہیں اور مستقبل پابندی سے کیا مراد ہے۔

وائٹ ہاؤس اور امریکی شہریت و امیگریشن سروسز نے روئٹرز کی درخواست پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ٹرمپ کا مذکورہ بیان اس خبر کے بعد سامنے آیا کہ ایک نیشنل گارڈ اہلکار کو وائٹ ہاؤس کے قریب ایک حملے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جس کے بارے میں تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اسے ایک افغان شہری نے انجام دیا۔

اس سے قبل محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے حکام نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے جوبائیڈن انتظامیہ کے تحت منظور شدہ پناہ کے کیسوں اور 19 ممالک کے شہریوں کو جاری کیے گئے گرین کارڈز کے وسیع جائزے کا حکم دیا۔

Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں