پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کی عمان پر بمباری کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو شدید بمباری کریں گے۔

یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے دی گئی دو ماہ کی مہلت ختم ہو چکی ہے اور کسی معاہدے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے طویل المدتی امریکی شراکت دار عمان پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ "اگر عمان راستے میں آیا تو ہم ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے”۔

خیال رہےعمان روایتی طور پر واشنگٹن اور تہران کے درمیان اہم سفارتی ثالث کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

امریکا اور عمان ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے الگ الگ مذاکرات کر رہے ہیں جبکہ تہران اور مسقط کے درمیان بحری جہازوں کی آمدورفت کے راستے پر اتفاق ہوگیا ہے، تاہم حتمی تفصیلات طے ہونا باقی ہیں۔

عمان آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے سے متصل ہے اور خود کو تنازع میں غیر جانب دار قرار دیتا ہے، تاہم ایران کی جانب سے وہاں متعدد حملے بھی کیے جا چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں