ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

امریکا نے کیوبا کو تیل سپلائی کرنے والے ممالک کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کیوبا کو تیل سپلائی کرنے والے ممالک پر نئے ٹیرف کی دھمکی دے دی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے ہیں جس میں کیوبا کو تیل فراہم کرنے والے ممالک کے سامان پر ٹیرف لگانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی ہنگامی اعلان کے تحت جاری کیے گئے ایگزیکٹو آرڈر میں کسی بھی ٹیرف کی شرح کی وضاحت نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی ملک کا ذکر کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں روس، حماس اور حزب اللّٰہ کے ساتھ کیوبا کی حکومت کے مبینہ تعلقات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تعلقات امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لیے ایک غیر معمولی خطرہ ہیں، اس لیے امریکی شہریوں اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے فوری ردعمل کی ضرورت ہے۔

ایران کی طرف امریکی بحری بیڑا روانہ کیا، استعمال نہ کرنا بہتر ہوگا، ٹرمپ

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار کیوبا کے خلاف کارروائی کرنے اور اس کی قیادت پر شدید دباؤ ڈالنے کی بات کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں