تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ٹرمپ نے ترکی کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی دھمکی دے دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ وہ کردوں کے خلاف کارروائی سے باز رہے ورنہ ترکی کو معاشی طور پر تباہ کردیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر نے ترکی سے شام میں بیس میل تک محفوظ علاقے کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ شام سے امریکی فوجیوں کی گھر واپسی کا وقت آگیا ہے، شام میں داعش کے بچے کھچے جنگجوؤں پر سخت حملے کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ داعش یکجا ہوئی تو قریب موجود امریکی بیس سے پھر نشانہ بنائیں گے۔

اپوزیشن کی جانب سے شام سے فوج واپس بلانے کے معاملے پر ٹرمپ پر سخت تنقید جاری ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نہ ختم ہونے والی جنگوں کو ختم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے امریکا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دے دی

واضح رہے کہ امریکی صدر نے چند روز قبل میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ سے انکار پر ایک مرتبہ پھر ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ وہ ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرکے کانگریس کی حمایت و توثیق کے بغیر ہی میکسیکو کی سرحد سے غیر قانونی مہاجرین کی آمد کا سلسلہ روکنے کےلیے دیوار کی تعمیر کےلیے رقم وصول کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنا اہم وعدوں میں شامل تھا۔

Comments

- Advertisement -