ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

صدر ٹرمپ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل ڈرا میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس

اشتہار

حیرت انگیز

وائٹ ہاؤس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ صدر ٹرمپ اس ہفتے کے اختتام پر واشنگٹن میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ڈرا میں شریک ہوں گے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جمعہ کو صدر ٹرمپ کینیڈی سینٹر میں فیفا ورلڈ کپ فائنل ڈرا میں شرکت کے لئے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے ورلڈ کپ 2026 کو اپنی صدارت کا مرکزی ایونٹ قرار دیا جارہا ہے، امریکا یہ ٹورنامنٹ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ مشترکہ طور پر میزبانی کر رہا ہے۔

اگرچہ فیفا ورلڈ کپ کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، مگر صدر ٹرمپ کی سخت گیر پالیسیوں خصوصاً غیر قانونی تارکینِ وطن اور بعض ڈیموکریٹک اکثریتی شہروں میں مبینہ جرائم کے بارے میں ان کے بیانات نے کھیلوں کے اس بڑے ایونٹ کو بھی سیاسی بحث کی زد میں لے لیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026: ایران کا قرعہ اندازی کے بائیکاٹ کا فیصلہ

امریکی صدر نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ اگر بعض امریکی میزبان شہروں میں جرائم اور غیر قانونی نقل مکانی کے مسائل حل نہ ہوئے تو وہ کچھ میچز ان شہروں سے دوسری جگہ پر منتقل کرسکتے ہیں۔

ورلڈ کپ کا فائنل ڈرا اس جمعہ کو واشنگٹن میں ہونا ہے، جس کے لیے سیکیورٹی اور انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں