تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ٹرمپ جمعےکو فرانس کا دورہ کریں گے

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعے کو فرانس کا دورہ کریں گے‘ اس موقع پر اپنے فرانسیسی ہم منصب سے دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس نے صدرٹرمپ کو 14 جولائی کو منعقد ہونے والے یومِ باستیل کے موقع پر تقریبات میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا ہے۔

اپنے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ہم منصب میکرون کے ساتھ شام کے تنازعے ‘ دہشت گردی کے خاتمے اوردو طرفہ تعلقات سمیت دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں سربراہانِ مملکت مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی صدر پرامید ہیں کہ وہ دونوںممالک کے تعلقات میں میں مزید بہتری کے امکانات پیداکرنے کی کوشش کریں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ کچھ معاملات میں دنیا کا نقطہ نظر ہم سے مختلف ہے لیکن بہت سے ایسے معاملات بھی ہیں جنہیں امریکہ اور باقی دنیا ایک نظر سے دیکھتے ہیں۔

ٹرمپ اور جرمنی میں ہنگامے


یاد رہے کہ گزشتی دنوں جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں منعقدہ جی ٹوئنٹی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمدکے موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں سے شہر میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا تھا۔

جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر ہزاروں مظاہرین ہاتھوں میں سرخ پرچم اٹھائے عالمی طاقتوں کی پالیسیوں اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کررہے تھے ‘ جس پر پولیس نے واٹر کینن استعمال کرکے مظاہرین کو پسپا کیا تھا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -