تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

تمام ممالک ایران کو اس کے جارحانہ رویے پر تنہا کریں، امریکی صدر ٹرمپ

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تمام ممالک ایران کو اس کے جارحانہ رویے پر تنہا کریں، ایران پڑوسی ممالک کی خود مختاری کا احترام نہیں کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میری صدارت کے بعد امریکا مضبوط اور محفوظ ہوا ہے، ہم نے امریکیوں کے لیے ملازمتوں میں اضافہ کیا ہے، ہم امریکا کو سب سے مضبوط اور محفوظ ملک بنانا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہماری قوم دیگر اقوام کے حقوق کا خیال رکھتی ہے، شمالی کوریا کے صدر سے ملاقات کے بعد ایٹمی تجربات بند ہوگئے ہیں، جنوبی کوریا کے صدر، وزیراعظم جاپان اور چینی صدر کا شکرگزار ہوں، اب شمالی کوریا سے میزائل ادھر ادھر نہیں داغے جارہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شام کے مسئلے کا حل ایران سے معاملات کو شامل کرنے پر ہی ممکن ہے، شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ہوا تو کارروائی کریں گے، اسد حکومت نے کیمیائی ہتھیار نصب کیے تو امریکا کارروائی کرے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کو ملنے والی فنڈنگ کے خلاف کام کریں گے، امریکا خلیجی ممالک اردن، مصر کے ساتھ علاقائی اسٹریٹجک الائنس پر کام کررہا ہے، گلوبل ازم کے نظریے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 نومبر سے ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی لگائیں گے، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے لیے پرعزم ہیں، دنیا کا تجارتی نظام تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے، امریکا کسی کو اسرائیل کو دھمکانے کی اجازت نہیں دے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اوپیک ممالک دنیا کو لوٹ رہے ہیں، امریکا تیل کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کرے گا، تیل مہنگا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اس ہی سیشن سے ایرانی صدر حسن روحانی بھی خطاب کریں گے۔

Comments

- Advertisement -