اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

ٹرمپ ایران پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کریں گے، سی بی سی رپورٹ میں انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (16 فروری 2026): امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر وہ ایران کے میزائل پروگرام پر حملے کریں گے تو امریکا اس کی حمایت کرے گا۔

سی بی سی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دسمبر میں امریکی صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایک میٹنگ کے دوران نیتن یاہو سے کہا تھا کہ وہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اس کے حملوں کی حمایت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران سے ڈیل نہ ہو سکی تو بیلسٹک میزائل پروگرام پر حملوں کی حمایت کریں گے۔امریکی صدر نے ایران میں اقتدار کی تبدیلی کو بہترین ممکنہ حل قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایران نے 47 سال سے صرف باتیں کی ہیں، لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔

اسرائیل کا فلسطینیوں پر ایک اور ظلم، زمینیں چھیننے کیلیے قانون سازی

ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ناکامی کے بعد امریکا کو ایران کے خلاف زیادہ اقدامات کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، اور اس کے لیے امریکی بحری بیڑے کی موجودگی اہم ہوگی اور یہ بھی کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز، یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ، مشرق وسطیٰ روانہ کیا جا رہا ہے، اور امریکا کا ایک بحری بیڑا پہلے ہی وہاں موجود ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں