امریکا (19 اکتوبر 2025): صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بادشاہ بن کر جیٹ طیارے کے ذریعہ اپنے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو کچرا پھینک دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہیں اپنی پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف عالمی سطح بلکہ اپنے ملک میں بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹرمپ بادشاہ بن کر جیٹ طیارے کے ذریعہ فضا سے اپنے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی مظاہرین پر کچرا اور کیچڑ برسا دی۔
تاہم یہ حقیقت میں نہیں بلکہ اے آئی ویڈیو کا کمال ہے۔ یہ اے آئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب امریکا بھر میں ٹرمپ کے خلاف ’’نو کنگ‘‘ کے عنوان سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کو صدر ٹرمپ نے بھی شیئر کی ہے، جس میں وہ تاج پہنے بادشاہ کا روپ لیے جیٹ طیارے میں بیٹھے ہیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرمپ طیارہ اڑا کر اس جگہ لے جاتے ہیں جہاں امریکی شہری ان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ان پر فضا سے کچرا اور کیچڑ پھینک دیتے ہیں، جو نیچے مظاہرین کو گندا کر دیتا ہے۔
Trump posted an AI video of himself wearing a crown and dumping shit from a “King Trump” jet on No Kings protesters. pic.twitter.com/SnnES2r2Ao
— Infina Alerts (@InfinaAlerts) October 19, 2025
واضح رہے کہ امریکی عوام نے صدر ٹرمپ کی سخت گیر پالیسیوں کے خلاف ’’نو کنگز‘‘ تحریک شروع کر دی ہے، جس میں پورے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
امریکا میں بادشاہ نہیں ہوتے کہ عنوان سے ہونے والے اس ملک گیر احتجاج میں نیویارک، واشنگٹن، شکاگو اور لاس اینجلس سمیت دیگر ریاستوں میں 2700 سے زائد ریلیاں نکالی گئیں۔
ریلیوں کے منتظمین نے صدرٹرمپ کو آمرانہ طرز حکمرانی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ اور میڈیا پر حملے، مخالفین کی گرفتاری اور امیگریشن کریک ڈاؤن جیسے اقدامات پرٹرمپ کو آمر قرار دیا۔ نیویارک میں مظاہرین نے آمریت نہیں مانتے اورجمہوریت بچاؤ کے نعرے بھی لگائے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں میں تیزی آتی جارہی ہے۔ احتجاج کا دائرہ وسیع ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس بزنس کو انٹرویو میں کہا وہ مجھے بادشاہ کہہ رہے ہیں، لیکن میں کوئی بادشاہ نہیں ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


