واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی رہنماؤں سےبہترتعلقات کاآغازکررہےہیں، کئی محاذوں پر پاکستانی رہنماؤں کے تعاون پرشکرگزارہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات بہترہورہے ہیں، پاکستان اور پاکستانی رہنماؤں سےبہترتعلقات کاآغازکررہےہیں، کئی محاذوں پر پاکستانی رہنماؤں کے تعاون پرشکرگزارہیں، پاکستان نے امریکا سے کئی سال فائدہ اٹھایا۔
Starting to develop a much better relationship with Pakistan and its leaders. I want to thank them for their cooperation on many fronts.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) October 14, 2017
یاد رہے دو روز قبل پاک فوج کی جانب سے مغوی کینیڈین شہری اور ان کی امریکن اہلیہ سمیت تین بچوں کو ایک کامیاب آپریشن میں بازیاب کروانے پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں کی بازیابی پاک امریکا تعلقات کا ایک مثبت لمحہ ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ ان افراد کو 2012 میں افغانستان سے اغواء کیا گیا تھا اور بعد ازاں کرم ایجنسی منتقل کیا جا رہا تھا۔
مزید پڑھیں : امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان اور دھمکیوں کے بعد پاک امریکا تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔
ٹرمپ نے افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ساتھ ساتھ پاکستان کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ اربوں ڈالر دیئے ہیں نتائج چاہئیں، پاکستان کو دہشت گردوں کےٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ افغانستان میں ہماراساتھ دینے پر پاکستان کوفائدہ ہوگا، دوسری صورت میں اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستان اکثر ان افراد کو پناہ دیتا ہے، جو افراتفری پھیلاتے ہیں، پاکستان ہمارا اہم اتحادی ہے، پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔