جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

ٹرمپ نے اسرائیلی صدر سے نیتن یاہو کو معاف کرنے کی اپیل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو بدعنوانی کیس میں معاف کردیں۔

یروشلم میں اسرائیلی پارلیمنٹ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک گھنٹے سے زیادہ خطاب کیا، اس دوران انھوں نے اپنی تقریر میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ پر زور دیا کہ وہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو معاف کر دیں، جن پر بدعنوانی کا مقدمہ چل رہا ہے۔

ٹرمپ نے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب صدر میرے پاس ایک آئیڈیا ہے، آپ نیتن یاہو کو معافی کیوں نہیں دیتے؟ سگار اور چند شیمپین کے بارے میں کون پرواہ کرتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کے خطاب کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی

انھوں نے اسرائیلی وزیراعظم پر عائد دھوکہ دہی، رشوت خوری اور اعتماد کی خلاف ورزی کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جس کی نیتن یاہو تردید کرتے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو پر 2019 میں تین مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی تھی، جن میں سے ایک میں شیمپین اور سگار سمیت تاجروں سے تقریباً 700,000 شیکل (210 ہزار امریکی ڈالر) تحائف وصول کرنا بھی شامل ہے۔

اسرائیلی صدر یوں تو رسمی کردار کا حامل ہوتا ہے لیکن اس کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ اگر غیر معمولی حالات پیش نظر ہوں تو وہ سزا یافتہ مجرم کو معاف کر دے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ سمٹ میں شریک نہیں ہونگے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں