تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چین امریکا تجارتی جنگ: ٹرمپ کا چینی ہم منصب سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

واشنگٹن: چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے شی جن پنگ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی دور جاری ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ تجارتی جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک میں چینی صدر شی جن پنگ سے نہ ملوں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین دنیا کی دو بڑی معیشت رکھنے والے ممالک ہیں، فریقین کے درمیان تجارتی تنازع کے خاتمے کے لیے مختلف پہلوؤں پر کامیابی سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب امریکی دارالحکومت میں واشنگٹن اور چین کے اعلیٰ حکام نے دوطرفہ تجارتی تنازعے پر بات چیت کی، اور مسئلے کے حال کے لیے دوطرفہ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

چین امریکا تجارتی جنگ کے خاتمے کے ابھی امکانات کم ہیں: امریکی وزیر تجارت

خیال رہے کہ امریکا نے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کے سلسلے کو 90 دن کے لیے ملتوی کر دیا تھا، تاہم یہ مدت دو مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔

چین اور امریکا کے درمیان اس تنازعے کا کوئی حل نہ نکلا تو امریکا چینی مصنوعات پر دوبارہ اضافی محصولات عائد کردے گا۔ جبکہ ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے چین اور امریکا دونوں سنجیدہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -