ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

’ایران فوری فیصلہ کرے ورنہ ان کے پاس کچھ نہیں بچےگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کےلیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ ایران کو فوری قدم اٹھانا ہو گا ورنہ ان کے پاس کچھ نہیں بچےگا، وقت بہت قیمتی ہے!

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے تازہ ترین امن تجویز میں ‘کوئی رعایت نہیں دی’۔

ایران کی مہر خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ واشنگٹن جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے لیے ایران کے مجوزہ ایجنڈے پر اپنے تازہ ردعمل میں کوئی ٹھوس رعایت دینے میں ناکام رہا۔

ایجنسی نے کہا کہ امریکا، کوئی ٹھوس رعایت نہیں دے رہا ہے، وہ رعایتیں حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ جنگ کے دوران حاصل کرنے میں ناکام رہا، جو مذاکرات میں تعطل کا باعث بنے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں