تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’اگر فرد جرم عائد کی گئی تو۔۔۔‘، ٹرمپ نے دھمکی دے دی

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر فرد جرم عائد کیے جانے کی صورت پر جو بائیڈن حکومت کو کھلی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا کہ اگر مجھ پر فرد جرم عائد کی گئی تو ’موت اور تباہی‘ ہوگی۔

سابق امریکی صدر کی جانب سے مذکورہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کے خلاف اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو رقم دینے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

رواں ہفتے انہوں نے مینہیٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کی جانب سے دائر کردہ کیس سے متعلق خدشہ ظاہر کیا تھا کہ مجھے عنقریب گرفتار کر لیا جائے گا۔

فرد جرم یا گرفتاری کے بعد کیا ہوگا؟

سابق صدر پر 2016ء میں اسٹورمی ڈینیئلز کو ایک لاکھ ڈالر رقم دینے کے مقدمے میں رواں ہفتے نہ صرف فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے بلکہ ان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ ایسی صورت میں وہ کیا 2024ء کا صدارتی الیکشن لڑ سکیں گے؟ ان کے حامیوں سمیت عام لوگوں کے ذہنوں میں یہی سوال گردش کر رہا ہے۔

فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں وہ امریکا کی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جن پر مجرمانہ الزام پر فرد جرم عائد ہوگی جبکہ ان کے وکلا کے مطابق اگر فرد جرم عائد کی جاتی ہے تو ان کی گرفتاری کے لیے چند طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔

فرد جرم عائد ہونے کے بعد سابق صدر فلوریڈا میں واقع اپنے گھر سے نیو یارک سٹی کورٹ ہاؤس میں پیشی کے لیے روانہ ہوں گے، انہیں زیادہ سے زیادہ 4 سال قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -