واشنگٹن(20 اکتوبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی پر روسی صدر کی شرائط ماننے پر زور دیا ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی پر روسی صدر کی شرائط ماننے پر زور دیا۔
فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ کی یوکرینی ہم منصب سے سخت تلخ کلامی ہوئی، ٹرمپ نے کئی بار چیخ پکار کی اور زیلنسکی کو خبردار کیا کہ روسی شرائط نہ مانیں تو یوکرین کو تباہ کردیں گے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق اس ملاقات کے دوران ٹرمپ نے محاذ جنگ کے نقشے ایک طرف پھینک دیے، ٹرمپ نے زیلنسکی پر زور دیا کہ وہ مشرقی ڈونباس کا علاقہ روس کے حوالے کردیں، ملاقات کے بعد امریکی صدر نے کہا دونوں فریق موجودہ پوزیشن پر جنگ بند کردیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکرینی صدر ٹرمپ کو قائل کرنے میں کامیاب ہوئے کہ موجودہ جنگی پوزیشن پر جنگ بندی کی جائے، جس پر دونوں فریقوں نے اتفاق کیا۔
ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ اب خون خرابہ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، دونوں فریق خود کو فاتح قرار دیں اور فیصلہ تاریخ پر چھوڑ دیں، واضح رہے کہ یہ ملاقات دو روز قبل وائٹ ہاؤس میں ہوئی تھی جہاں دونوں رہنماؤں نے روس یوکرین تنازع پر تفصیلی گفتگو کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


