جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

ٹرمپ اپنے گھر پر چھاپوں کے بعد غصے میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی رہائش گاہ پر چھاپوں کے بعد غصے میں آگئے اور موجودہ صدر جو بائیڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اپنی رہائشگاہ پر چھاپوں کے بعد بائیڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ سرکاری ریکارڈ طریقہ کار کے مطابق رہائشگاہ پر منتقل کیا تھا۔ کیا اس سے قبل کسی اور صدر کے گھر پر بھی ایسا چھاپہ مارا گیا ہے؟

واضح رہے کہ ٹرمپ نے 2024 کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ان کے خلاف تحقیقات میں تیزی آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدارتی الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد ٹرمپ کی مشکلات بڑھ گئیں

امریکی محکمہ انصاف کی ٹرمپ کیخلاف کئی معاملات پر تحقیقات جاری ہیں اور کیپٹل ہل حملے میں سابق صدر کے ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں