امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا افزودہ یورینیم ملبے تلے دبا ہوا ہے ہم وہاں پہنچیں گے ہم ملبے تلے دبے ایرانی افزودہ یورینیم کی نگرانی کریں گے۔
اپنے بیان میں صدرٹرمپ نے بتایا کہ ایرانی افزودہ یورینیم کی نگرانی کی ذمہ داری امریکی اپیس فورس سنبھالے گی اگر کوئی ایرانی افزودہ یورینیم کے پاس جائے گا تو ہمیں پتا چل جائےگا، افزودہ یورینیم کے پاس جانے والے کو اڑادیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ ایران کے خلاف جنگی کارروائیاں ختم ہو گئی ہیں ایران کو عسکری طور پر شکست ہوچکی ہے ہم ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے ایران کی بحریہ، فضائیہ اور اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ختم ہو چکے ایرانی قیادت کی 3سطحیں ختم کردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آج نکل جائیں تو ایران کو بحالی میں 20 سال لگیں گے ایران کو شکست ہوئی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں اسے مکمل ختم کر دیا اگر ضرورت پڑی تو مزید 2 ہفتے ایران پر حملے کرسکتے ہیں۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں اپنے تقریباً 70 فیصد اہداف حاصل کر لیے ہمارے پاس مخصوص اہداف ہیں جو ہم ایران میں حاصل کرنا چاہتے تھے ایران میں اہداف باقی ہیں ہو سکتا ہے دوبارہ حملے کرنے پڑیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


