واشنگٹن (14 دسمبر 2025): امریکی صدر ٹرمپ کو ایک تقریب میں کاؤ بوائے ہیٹ پہنا دیا جس کو پہن کر انہوں نے مسرت کا اظہار کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں مردوں کی اولمپیئن آئس ہاکی ٹیم کی میزبانی کی اور ٹیم کے اعزاز میں کانگریس کے تمغے دینے کے بل پر دستخط کیے۔
صدر ٹرمپ نے ان ارکان کو اعزاز سے نوازا جنہوں نے اپنے سوویت حریفوں کو جھیل پلاسیڈ میں 1980 کے سرمائی اولمپک کھیلوں کے دوران "برف پر معجزہ” کے نام سے شکست دی تھی۔
تقریب میں آئس ہاکی کے تمام سابق کھلاڑیوں نے وہ سفید کاؤ بوائے ٹوپیاں پہن رکھی تھیں، جو انہوں نے 1980 کے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں پہنا تھا۔
اس موقع پر سابق کھلاڑیوں نے امریکی صدر کو بھی روایتی کاؤ بوائے ہیٹ (ٹوپی) پیش کی، جس کو ٹرمپ نے خوشی خوشی پہنا اور کھلاڑیوں ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ جب کہ انہوں نے عطیہ بھی دیا۔
واضح رہے کہ امریکا اور سوویت یونین کے درمیان سرد جنگ کی تلخ کشیدگی کے دوران اس گیم نے امریکیوں کو مسحور کر دیا تھا۔ امریکی کھلاڑیوں کو 1983 میں یو ایس اولمپک ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


