تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

جی ٹوئنٹی اجلاس، امریکی صدر چینی اور روسی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے

ٹوکیو: جاپان میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی اور روسی ہم منصب سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جی ٹوئنٹی سمٹ جاپان کے شہر اوساکا میں رواں ہفتے ہوگی، بیس ممالک کی یہ دو روزہ سمٹ جمعے کو شروع ہو کر ہفتے کو ختم ہوجائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی رہنماؤں نے اس سمٹ کو بین الاقوامی تعلقات کے لیے اہم قرار دیا ہے، جبکہ ٹرمپ کی چینی ہم منصب شی جن پنگ اور روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کو بھی اہم تصور کیا جارہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جرمن چانسلر میرکل، ترک صدر ایردوآن اور بھارتی وزیر اعظم مودی سے ملنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

امریکی صدر عالمی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر ایران سے جاری حالیہ کشیدگی پر بات چیت کریں گے، جبکہ شمالی کوریا کا جوہری معاہدہ بھی موضوع بن سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو پہلے ہی کئی ممالک کا دورہ کررہے ہیں جس میں ایرانی دھمکی اور ممکنہ جارحیت پر تبادلہ خیال ہورہا ہے۔

تیل بردار جہازوں پر حملہ بین الاقوامی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے: سلامتی کونسل

حال ہی میں انہوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا تھا جس میں عمان میں آئل ٹینکر پر حملے اور دھمکی آمیز بیانات سے متعلق حکام سے گفتگو کی تھی۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی عالمی سلامتی کونسل نے مئی میں امارات کے ساحل کے مقابل چار بحری جہازوں اور رواں ماہ سلطنت عمان کے ساحل کے مقابل دو بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -