تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ماہ رمضان: صدر ٹرمپ کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو آغاز رمضان پر مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مسلمان دہشت گردی ختم کرنے میں مدد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بابرکت مہینے کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ماہ رمضان ایسے وقت میں آیا ہے جب مصر اور برطانیہ میں معصوم لوگوں کو ہلاک کیا گیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی وحشیانہ کاروائیاں ماہ رمضان کی روح سے متصادم ہے۔ غلط نظریے پر گامزن دہشت گردوں کو شکست دینا ہوگی۔

جسٹن ٹروڈو کی نیک خواہشات

دوسری جانب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی حسب معمول ماہ رمضان کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سلام سے آغاز کرتے ہوئے ٹروڈو کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ ہم سب کو یاد دلاتا ہے کہ ہم خود کو ملنے والی نعمتوں کا شکر ادا کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں مستحق لوگوں کو بھی دل کھول کر عطا کریں۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے مسلمان ملک کو مضبوط اور بین الثقافتی بنا رہے ہیں۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی مبارکباد

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گٹریز نے بھی ماہ رمضان کے آغاز پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے جو مشترکہ اقدار اور مکالمے پر زور دیتا ہے۔

سیکریٹری جنرل نے ان لوگوں کے لیے بھی اظہار ہمدردی کیا جو اس بابرکت مہینے میں جنگ زدہ اور متنازعہ علاقوں میں مشکلات جھیل رہے ہیں اور اپنی سرزمین کے لیے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -