ٹرمپ کی سابق مشیر دینا پاول میک کارمک میٹا کی صدر اور وائس چیئرمین تعینات کر دی گئیں۔
امریکی صدر نے تعیناتی پر کہا ہے کہ میٹا میں نئی ذمہ داری پر دینا پاول میک کارمک کو مبارکباد دیتا ہوں، دیناپاول میک کارمک کی میٹا میں بطور صدر تقرری مارک زکربرگ کا شاندار انتخاب ہے۔
ٹرمپ نے سابق مشیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیناپاول میک کارمک بہترین اور باصلاحیت شخصیت ہیں انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں فائلنگ کے مطابق ، پاول میک کارمک نے اپریل میں میٹا کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن دسمبر میں استعفیٰ دے دیا تھا۔
میٹا نے کہا کہ پاول میک کارمک کمپنی کی انتظامی ٹیم کے ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گی اور اس کی حکمت عملی اور عملدرآمد کی رہنمائی میں مدد کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


