بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

ٹرمپ کی گرفتاری و رہائی، قیدیوں کے لباس میں تصویر بھی جاری

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن مداخلت کیس میں سابق امریکی صدر نے گرفتاری و رہائی ہوئی جب کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صر کی قیدی والی تصویر بھی جاری کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی الیکشن میں جارجیا میں مداخلت کیس میں گرفتاری پیش کی جس کے بعد انہیں دو لاکھ ڈالر کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد رہا کر دیا گیا عدالت دو روز قبل ہی ان کی ضمانت منظور کر چکی تھی تاہم انہیں ضمانتی مچلکے فوری جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

مقدمے میں گرفتاری دینے کے لیے سابق امریکی صدر جمعرات کی شام اٹلانٹا کی فلٹن کاؤنٹی جیل پہنچے۔ فلٹن جیل میں صدر ٹرمپ کی قیدیوں کے لباس میں تصاویر ’مگ شاٹ ‘ بنائی گئیں جنہیں جاری کیا گیا اور ایسا امریکی تاریخ میں پہلی بار ہوا۔ اس کے علاوہ ان کی انگلیوں کے نشانات بھی لیے گئے۔

صدارتی مباحثے میں عدم شرکت کے باوجود ٹرمپ چھائے رہے

امریکا کی تاریخ میں کسی بھی سابق صدر پر فوجداری جرائم کا الزام نہیں لگا تاہم پچھلے پانچ مہینوں میں چوتھی بار صدر ٹرمپ کو گرفتارکیا گیا اور ان کے خلاف باضابطہ طور پر کرمنل مقدمہ چلایا گیا۔ ٹرمپ چار مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان پر مجموعی طور پر 91 الزامات ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں