واشنگٹن : نومنتخب امریکی نائب صدر مائیک پنس نے دعویٰ کیا ہےکہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےنو منتخب نائب امریکی صدرمائیک پنس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خارجہ امور پر خاصی مہارت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیرایک ایسی جگہ ہےجہاں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مہارت سےپاک بھارت کشیدگی میں کمی لاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیرکےحل کےبغیرخطےمیں امن ممکن نہیں،طارق فاطمی
نومنتخب نائب امریکی صدرمائیک پنس نے کہا کہ ٹرمپ کشمیرسمیت دنیاکےتمام مسائل حل کرنےکی اہلیت رکھتےہیں،وہ پاکستان اوربھارت دونوں سےرابطےہیں اور ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی میں درمیانہ راستہ نکال سکتےہیں۔
مزید پڑھیں:مسئلہ کشمیر پر امریکہ کی ثالثی کا خیر مقدم کرینگے،سرتاج عزیز
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ مشیرامور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھاکہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مصالحت کرانا چاہتا ہوں،ہم کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان امریکہ کی ثالثی کاخیر مقدم کرینگے۔