تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

ٹرمپ کا صحت یابی کے بعد پہلا جلسہ، دل چسپ دعوے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کو وِڈ 19 سے صحت یاب ہونے کے بعد پہلے جلسے میں شرکت کی، خطاب کے دوران انھوں نے دل چسپ دعوے بھی کیے، نہ صرف اپنے صدارتی حریف جو بائیڈن بلکہ تمام سیاست دانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، اور خود کو سیاست دان ماننے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاست فلوریڈا میں امریکی صدر نے کرونا سے صحت یابی کے بعد پہلے انتخابی جلسے میں شرکت کی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، دل چسپ بات یہ ہے کہ جہاں ایک طرف امریکا کے تمام ریاستوں میں کرونا وائرس کا ایک بار پھر تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے وہاں جلسے میں بیش تر افراد بغیر فیس ماسک پہنے شریک ہوئے۔

تاہم جلسے میں شرکت سے قبل لوگوں کاجسمانی درجہ حرارت چیک کیا گیا، جلسے کے شرکا کو ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک بھی فراہم کیے گئے۔

امریکی صدر نے کہا میں کرونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو چکا ہوں، اور خود کو بہت زیادہ طاقت ور محسوس کر رہا ہوں، اب میں اس جلسے میں موجود ہر فرد کو بوسہ دے سکتا ہوں۔ انھوں نے کہا ہم 2016 کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ہمیں گزشتہ 4 سال کی نسبت اس مرتبہ بڑی کامیابی ملے گی۔

ٹرمپ نے کہا کرپٹ سیاست دان ملک کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم ان کے راستے میں رکاوٹ ہیں، میں سیاست دان نہیں ہوں، سیاست دان شرمندگی کا باعث ہیں، میں واشنگٹن کی اسٹیبلشمنٹ کی زبان نہیں بول سکتا، سیاست سے پہلے میری زندگی بڑی آسان تھی۔

انھوں نے کہا پیوٹن، صدر شی، کم جانگ اُن بہت تیز رہنما ہیں، ایسے رہنماؤں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیزی کی ضرورت ہے، جو بائیڈن دنیا کے لیے امریکی سرحدیں کھول دے گا، میرے دور میں سرحدیں محفوظ ہوئیں، جو بائیڈن اچھا آدمی نہیں ہے، وہ صدر بننے کا اہل نہیں، جوبائیڈن کو کوئی اور لوگ کنٹرول کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا میں کرونا کو شکست دینے اور معیشت کو بہتر کرنے کے لیے لڑ رہا ہوں، 4 سال سے مجھے وائٹ ہاؤس سے باہر نکالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، ہمارے سیاست دان دوسرے ممالک پر کھربوں ڈالرز خرچ کرتے رہے، اب یہ امریکا پر خرچ ہوں گے، ہمارے سیاست دانوں نے ہمیں ہی دھوکا دیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا امریکا کو دنیا کی فضول جنگوں سے باہر نکالیں گے، لیکن دنیا پر فوجی برتری قائم رکھیں گے، امریکی شہریوں کو اسلحہ رکھنے کا حق بھی دیں گے، میکسیکو کی سرحد کی دیوار جلد مکمل ہوگی، ہم 10میل دیوار روزانہ کی بنیاد پر تعمیر کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا امریکا سے 20 ہزار گینگ ممبرز کو ڈی پورٹ کر چکا ہوں، پانچ لاکھ جرائم پیشہ افراد، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا۔

Comments

- Advertisement -