امریکی میڈیا کی جانب سے جوبائیڈن کو فاتح قرار دیے جانے پر ڈونلڈٹرمپ نے صدارتی انتخابات کےنتائج چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
ڈونلڈٹرمپ نے ردعمل میں کہا ہے کہ جمہوریت کی بقا کیلئے ضروری ہے انتخابی نتیجہ شفاف ہو،ٖ جوبائیڈن کومنتخب صدر قرار دینا دروغ گوئی ہے، امریکی میڈیادروغ گوئی کرکےجوبائیڈن کوفاتح قراردےرہاہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ سچی بات یہ ہےکہ ابھی الیکشن کا مکمل نتیجہ نہیں آیا، جوبائیڈن کوکسی ایک ریاست نےبھی فاتح کا سرٹیفکیٹ نہیں دیا، ووٹوں کی گنتی کےعمل میں میری پارٹی کےآبزرورکوشریک نہیں کیاگیا، ایمانداری پرمبنی الیکشن امریکی عوام کاحق ہے۔
America, I’m honored that you have chosen me to lead our great country.
The work ahead of us will be hard, but I promise you this: I will be a President for all Americans — whether you voted for me or not.
I will keep the faith that you have placed in me. pic.twitter.com/moA9qhmjn8
— Joe Biden (@JoeBiden) November 7, 2020
دوسری جانب جوبائیڈن نے کا کہنا ہے کہ امریکامجھےفخرہےآپ نےہمارےعظیم ملک کی رہنمائی کے لئے منتخب کیا آگے مشکلات ہیں،آپ سےوعدہ ہےتمام امریکیوں کاصدرہوں گا، آپ نےجواعتمادمجھ پرکیااس پر پورا اتروں گا۔
جوبائیڈن نے ٹوئٹ میں لکھا کہ غیرمثالی رکاوٹوں کےباوجودامریکیوں نےریکارڈتعدادمیں ووٹ دیے،تاریخی ٹرن آؤٹ نے ثابت کیاامریکیوں کےسینےمیں جمہوریت دھڑکتی ہے، الیکشن کانتیجہ آگیا،نفرت اورغصےکےبجائےایک قوم بننے کا وقت ہے، امریکاکیلئےایک بارپھرمتحدہوکرمستحکم بننےکاوقت آگیاہے، ہم متحدہ ریاست ہائے امریکا ہیں، ہمارے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں۔