تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف امریکا میں احتجاج کا 12واں روز، ٹرمپ کا اہم بیان

واشنگٹن: امریکا میں پولیس تشدد سے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا 12واں روز ہے، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے پولیس معاملے پر قابو پانے کے لیے زبردست کام کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن کے علاوہ نیویارک اور لاس اینجلس سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین آج پھر وائٹ ہاؤس کے قریب پہنچے اور ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی۔ واشنگٹن ڈی سی کی میئر میورئیل باؤذر بھی احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے۔

میئر سمیت مظاہرین نے جارج فلوئیڈ سے اظہاریکجہتی، قاتلوں کو سزا اور پولیس اصلاحات کا مطالبہ کیا۔ نارتھ کیرولائنا میں مقتول جارج فلوئیڈ کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

سیاہ فام امریکی کا قتل، ایک اور پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرین کی تعداد توقع سےکم ہے، نیشنل گارڈز، سیکرٹ سروس اور پولیس زبردست کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ میڈیا گروپ مظاہرین کو مشتعل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، خوش قسمتی سے ایسے میڈیا گروپ کے ناظرین بہت کم ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل امریکی ریاست مینیسوٹا میں سابق پولیس افسر ڈارک چوون کے تشدد کے باعث سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر متاثرہ شخص کی گردن پر کافی دیر تک گھٹنا رکھے بیٹھا رہا جو اس کی موت کا باعث بنا۔

Comments

- Advertisement -