جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

ٹرمپ کی انتخابات کو دھاندلی زدہ قررا دینے کی آخری کوشش بھی ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : صدر ٹرمپ کی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی، سپریم کورٹ نے صدارتی انتخابات سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل مسترد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کو مسترد کردیا، ٹرمپ نے انتخابات کو دھاندلی شدہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی تھی لیکن وہ مسترد کردی گئی۔

عدالتی فیصلے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں مایوس کیا، کوئی ہمت نہیں اور کوئی حکمت نہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے صدارتی انتخابات کو ایک مرتبہ پھر دھاندہ زدہ قرار دیا تھا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی، جس کے خلاف ہم جنگ جاری رکھیں گے۔

امریکی صدر نے ٹوئٹ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں ناکام کردیا، ووٹر کو کیا یہ جاننےکا حق نہیں کہ فیڈرل پراسیکیوٹر کیا جانتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے اٹارنی جنرل نے انتخابات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں