ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

ٹرمپ کا طیارہ اڑان بھرتے ہی خراب ہو گیا، ایئر فورس وَن کی واشنگٹن میں بحفاظت واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (21 جنوری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ اڑان بھرتے ہی خراب ہو گیا، جس کے باعث ایئر فورس وَن واشنگٹن ڈی سی لوٹ کر بحفاظت لینڈنگ کر گیا۔

روئٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کی رات ڈیووس کا سفر کر رہے تھے کہ پرواز کے فوراً بعد عملے نے ’’معمولی برقی خرابی‘‘ کی نشان دہی کی، جس پر طیارے نے واپس آ کر واشنگٹن کے قریب جوائنٹ بیس اینڈریوز میں بہ حفاظت لینڈنگ کر لی، تاکہ طیارہ تبدیل کیا جا سکے۔

بوئنگ 747 کے لینڈ کرنے کے بعد سفر ایک چھوٹے بوئنگ 757 طیارے کے ذریعے جاری رکھا گیا، جو بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق آدھی رات کے فوراً بعد روانہ ہوا۔ یہ روانگی ابتدائی پرواز کے ٹیک آف کے دو گھنٹے سے زائد وقت بعد ہوئی۔

کیا امریکا نے واقعی گرین لینڈ پر قبضہ کر کے پرچم لہرا دیا؟

صدر ٹرمپ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ شامل ہونے کے لیے سفر کر رہے ہیں۔ امریکی صدر یا نائب صدر سے متعلق فضائی حفاظتی واقعات شاذ و نادر ہی پیش آتے ہیں۔

2011 میں صدر باراک اوباما کو کنیکٹیکٹ میں ایک تقریب کے لیے لے جانے والا ایئر فورس ون خراب موسم کے باعث لینڈنگ منسوخ کرنے پر مجبور ہوا تھا۔ 2012 میں اس وقت کے نائب صدر جو بائیڈن کو لے جانے والا ایئر فورس ٹو طیارہ کیلیفورنیا میں پرندوں سے ٹکرا گیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ بغیر کسی مسئلے کے بحفاظت لینڈ کر گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں