ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

ایران جنگ سے اختلاف کرنے والے جو کینٹ کے استعفیٰ پر ٹرمپ کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے انھیں "کمزور آدمی” قرار دیا اور کہا "اچھا ہوا اس نے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے ہی اہم مہروں کی مزاحمت کا سامنا ہے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے ضمیر کی آواز پر ایران پر حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ڈائریکٹر کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے جو کینٹ کو "کمزور آدمی” قرار دیا اور کہا "اچھا ہوا اس نے استعفیٰ دے دیا، وہ سیکیورٹی کے معاملے پر ایک کمزور شخص تھا جو ایران کو خطرہ نہیں سمجھتا۔”

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جو کینٹ کے استعفے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے سچائی کی جیت قرار دیا ہے۔ انہوں نے ‘ایکس’ پر لکھا ایران کے خلاف جنگ کو غیر منصفانہ قرار دینے والی آوازیں اب خود امریکہ اور یورپ کے اندر سے اٹھ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید ممالک پر زور دیا کہ وہ اس موقف کی حمایت کریں کیونکہ یہ جنگ سراسر غیر منصفانہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں