تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وہائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس دستاویزات جاری کردیے

واشنگٹن : وہائٹ ہاؤس نے امریکی میڈیا پرہونے والی تنقید کے بعد نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سنہ 2005 کے ٹیکس دستاویزات جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ایس این بی سی کے رائچل میڈو شو میں امریکی صدر پر تنقید کی گئی تھی کہ ان کے ٹیکس سے متعلق دستاویزات مذکورہ ٹی وی شو کو موصول ہوگئی ہیں۔

ٹی وی شو ہوسٹ کی جانب سے ایک ٹویٹ بھی کیا گیا تھا جس میں کہاگیا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملینا ٹرمپ نے 2005 میں 38 ملین امریکی ڈالر کا ٹیکس بھرا تھا۔

جواب میں واہٹ ہاوس کی جانب سے دستاویزات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق امریکی صدر نے واقعی ڈیڑھ سو ملین ڈالر کی آمدنی پر 38 ملین ڈالر کا ٹیکس وفاقی حکومت کو ادا کیا تھا۔

امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ ٹیکس نادہندہ نکلے

ترجمان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ ٹی وی چینل ریٹنگ کے لیے اس قدر بے تاب تھا کہ کہ اس نے 12 سال پہلے کی دو صفحات پر مبنی دستاویزات جاری کردیں۔

یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی 2005 میں آمدنی کیا تھی

trump-1

مجموعی طور پر کتنی آمدن ہوئی

trump-2

اوریہ دیکھیں کہ ٹیکس کتنا بھرا گیا

trump-3

یاد رہے کہ 2016 میں صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹیکس دستاویزات کو عوام کے سامنے آشکار کرنے کے معاملے پرتذبذب کا اظہارکیا تھا۔

Comments

- Advertisement -